5 دن کے اندر متحدہ عرب امارت سے 7000 پاکستانیوں کو 29 پروازوں کے زریعے وطن واپس لایا جائے گا.
متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری۔ وطن واپسی کے لئے خصوصی پروازوں کی تعداد دوگنی کردی گئی ہے تاکہ انکے وطن واپس جانے کے عمل کو تیز کیا جاسکے.
پاکستان حکومت کے اعلان کردہ خصوصی پروازوں کے نئے شیڈول کے مطابق 11 سے 15 جون تک متحدہ عرب امارات سے پاکستان کے مختلف شہروں کے لئے 29 خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) 22 پروازیں چلائے گی جبکہ متحدہ عرب امارات کی ایئر لائنز سات پروازوں پر مسافروں کوپاکستان لے کر آئے گی۔
اس سے قبل ، متحدہ عرب امارات سے اس ماہ کے پہلے 10 دنوں میں ، یعنی 1 جون سے 10 جون تک 27 پروازیں چلائی گئیں ، پیر کو اس تعداد کو دوگنا کردیا گیا۔ اب ، 11 سے 15 جون تک ، صرف پانچ دن کے عرصے میں 29 پروازیں چلیں گی۔
Source : Gulf News







