
خلیج اردو
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر عرب اور اسلامی ممالک کے بادشاہوں، امیروں اور صدور کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔ ان پیغامات میں انہوں نے ان ممالک کے عوام کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اسی سلسلے میں نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم اور نائب صدر، نائب وزیر اعظم اور صدارتی امور کے چیئرمین شیخ منصور بن زاید النہیان نے بھی عرب اور اسلامی ممالک کے بادشاہوں، امیروں، صدور اور وزرائے اعظم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد کے پیغامات ارسال کیے ہیں۔






