متحدہ عرب امارات

13 طلبہ اور ایک استاد زخمی، یو اے ای میں دو اسکول بسوں میں خوفناک تصادم

خلیج اردو
دبئی: 10 جون – عید الاضحیٰ کی طویل تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھلنے کے پہلے ہی روز قومی شاہراہ ای311 پر دو اسکول بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 13 طلبہ اور ایک استاد زخمی ہو گئے۔ حادثہ سوموار کے روز سہ پہر 3 بجے کے قریب پیش آیا۔

نیشنل ایمبولینس کے مطابق انہیں 9 جون کو سہ پہر 3 بج کر 11 منٹ پر ایمرجنسی کال موصول ہوئی، جس پر عملہ 13 منٹ کے اندر جائے حادثہ پر پہنچ گیا۔ زخمی بچوں کی عمریں 6 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

حادثے سے متعلق ابتدائی معلومات میں بتایا گیا کہ واقعہ شیخ محمد بن زاید روڈ پر، امارتِ شارجہ میں پیش آیا، تاہم بعد ازاں نیشنل ایمبولینس نے اپنی ٹویٹ حذف کر دی۔ خلیج ٹائمز کی جانب سے رابطہ کرنے پر شارجہ پولیس نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ یہ حادثہ شارجہ میں نہیں ہوا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

سابقہ حادثات اور حفاظتی اقدامات
یو اے ای میں اس نوعیت کے حادثات بہت کم رپورٹ ہوتے ہیں، تاہم ماضی میں بھی کچھ افسوسناک واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ فروری 2024 میں ایک اسکول بس کے اچانک موڑ کاٹنے کے باعث تین طلبہ اور دو نگران معمولی زخمی ہوئے تھے۔

اسی سال اگست میں ایک غیرقانونی ٹرانسپورٹ گاڑی کے حادثے میں ایک سات سالہ طالب علم جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے تھے۔ یہ گاڑی، جس میں 12 طلبہ سوار تھے، حد سے زیادہ مسافروں کی وجہ سے دبئی ہائی وے پر اُلٹ گئی تھی۔

حادثے کے بعد حکام کی جانب سے روڈ سیفٹی کے متعلق مسلسل تنبیہات جاری کی جاتی رہی ہیں، جن میں ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کی پابندی اور تیز رفتاری سے گریز کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ خلاف ورزیوں پر 200,000 درہم تک جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں۔

دبئی میں اسکول بس ڈرائیوروں کو خصوصی تربیت فراہم کی جاتی ہے تاکہ طلبہ کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے، جبکہ شارجہ میں 2,000 سے زائد بسوں میں نگرانی کے آلات اور کیمرے نصب کیے جا چکے ہیں تاکہ والدین اپنے بچوں کی اسکول آمد و رفت کی نگرانی کر سکیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button