
خلیج اردو
دبئی:متحدہ عرب امارات کے بڑے بینک "امارات این بی ڈی” نے اعلان کیا ہے کہ یکم ستمبر 2025 سے بیرون ملک رقوم کی ترسیل پر فیس عائد کی جائے گی۔ بینک نے صارفین کو ای میل کے ذریعے مطلع کیا کہ اب آن لائن بینکاری یا موبائل ایپ کے ذریعے کی جانے والی بین الاقوامی ترسیلات، بشمول DirectRemit، پر 26.25 درہم چارج کیا جائے گا۔
DirectRemit وہ سروس ہے جو صارفین کو بھارت، فلپائن، پاکستان، سری لنکا، مصر اور برطانیہ میں 60 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں رقم منتقل کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ، بینک نے اعلان کیا ہے کہ مقامی یا بین الاقوامی ٹرانسفر منسوخ کرنے پر بھی اب فیس لی جائے گی۔
بینک کی نئی فیس کا اطلاق ان تمام صارفین پر ہوگا جو ایپ یا آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے رقوم بھیجتے ہیں، جس سے پہلے مفت ہونے والی سروس اب چارج ایبل ہو جائے گی۔
متعلقہ مضامین / خبریں







