خلیج ٹائمز کے مطابق ہفتے کی صبح ایک مشرقی یوروپی خاتون کی دبئی مرینہ ہائی-رائس سے گرکر موت ہوگئی۔
دبئی پولیس اس معاملے کی مشتبہ خودکشی کی حیثیت سے تفتیش کر رہی ہے-
البرشہ پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر عبد الرحمن نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ، "ہم اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ہماری ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ خاتون خود عمارت سے کودی تھیں-
عہدیدار نے بتایا کہ، "خاتون کی لاش کار پارکنگ سے ملی ہے۔ ہمیں ابھی مزید تفصیلات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔”
انہوں نے بتایا کہ خاتون ، ایک گھریلو خاتون تھیں، اپنی فیملی کے ساتھ عمارت میں رہائش پزیر تھی۔
رہائشی عمارت کے سیکیورٹی گارڈ کے مطابق ، عمارت میں رہائش پزیر شخص نے سب سے پہلے کار پارکنگ میں خاتون کی لاش دیکھی اس کے بعد واقعے کی اطلاع حکام کو دی گئی تھی۔
پولیس اور ایمبولینس جائے وقوع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
Source : Khaleej Times
13 June 2020







