جمعرات سے طبیعت خراب تھی ،جسم میں درد ہو رہا تھا، ٹیسٹ کروایا جس سے معلوم ہوا کہ میں کورونا پوزیٹو ہوں۔شاہد آفریدی
کراچی :پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی کورونا سے متاثرین میں شامل ہوگئے ہیں۔شاہد آفریدی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔سابق آل راؤنڈر نے کہا ہے کہ جمعرات سے طبیعت خراب تھی اور جسم میں درد ہو رہا تھا ٹیسٹ کروایا جس سے معلوم ہوا کہ میں کورونا پوزیٹو ہوں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ صحت یابی کے لئے سب کی دعاؤں کا طلب گار ہوں۔
I’ve been feeling unwell since Thursday; my body had been aching badly. I’ve been tested and unfortunately I’m covid positive. Need prayers for a speedy recovery, InshaAllah #COVID19 #pandemic #hopenotout #staysafe #stayhome
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) June 13, 2020
Source : Gulf News







