متحدہ عرب امارات

امریکی کمپنی کے سی ای او کی کنسرٹ کے دوران محبت کا اظہار، ویڈیو وائرل

خلیج اردو
لاس اینجلس: امریکی کمپنی کے سی ای او اینڈی بائرن ایک کنسرٹ کے دوران اپنی کمپنی کی ہیومن ریسورسز چیف کرسٹن کیبوٹ کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کیمرے کی زد میں آگئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔

یہ واقعہ ایک معروف بینڈ کے کنسرٹ میں پیش آیا، جہاں بینڈ کے گلوکار کرس مارٹن نے اس لمحے کو مذاق میں بدلنے کی کوشش کرتے ہوئے اسٹیج سے کہا، ’’یا تو ان کا افیئر ہے یا یہ بہت شرمیلے ہیں‘‘۔

جیسے ہی کیمرہ جوڑے کی طرف گیا، دونوں نے جھک کر چہرے چھپانے کی کوشش کی، مگر یہ لمحہ مداحوں کی نظروں سے نہ بچ سکا اور سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد آن لائن صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں، کچھ اسے ’’پیار بھرا لمحہ‘‘ قرار دے رہے ہیں جبکہ بعض اسے ’’پیشہ ورانہ حدود کی خلاف ورزی‘‘ سمجھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button