
خلیج اردو
ابوظہبی:
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان ایک بار پھر اپنی سادگی، عاجزی اور عوام سے قریبی تعلقات کے باعث توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ ان کی شخصیت کو عوامی لیڈر کی حیثیت سے اس وقت اور بھی تقویت ملی جب وہ مختلف مواقع پر نہایت سادہ انداز میں عوام سے گھلتے ملتے نظر آئے۔ 18 گھنٹے یومیہ مصروفیات اور محض ایک ہفتے کی سالانہ چھٹیوں کے باوجود وہ عوام سے رابطے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔
یہ پانچ لمحے شیخ محمد کی عوامی محبت اور ان کی خاکساری کی جھلک پیش کرتے ہیں:
سیاح کی حیثیت سے تصاویر لینا
حال ہی میں ہنگری کے دورے کے دوران شیخ محمد ایک کیمرے کے ساتھ قدرتی مناظر کی تصاویر کھینچتے نظر آئے۔ انہوں نے کیمرہ تھام کر عام سیاح کی طرح خوبصورتی سے مناظر محفوظ کیے، جس سے ان کی سادگی اور فنِ عکاسی سے دلچسپی نمایاں ہوئی۔
View this post on Instagram
رہائشیوں کے ساتھ سیلفی لینا
ایک ویڈیو میں انہیں گاڑی میں بیٹھتے دیکھا گیا، مگر جیسے ہی انہوں نے دو افراد کو پہچانا، فوراً گاڑی سے باہر نکل آئے اور انہیں اپنے قریب بلایا۔ دونوں غیرملکی افراد خوشی سے مسکرا کر ان کے ساتھ سیلفی لیتے دکھائی دیے۔ شیخ محمد نے نہ صرف ان سے گفتگو کی بلکہ مسکراہٹ کے ساتھ ان کا خیرمقدم بھی کیا۔
View this post on Instagram
شاپنگ مال میں چہل قدمی
ابوظہبی کے ایک مصروف شاپنگ مال میں شیخ محمد کو سادہ انداز میں لفٹ سے اترتے اور کیفے و دکانوں کے سامنے سے گزرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ان کے عام رویے اور سادگی نے نہ صرف موجود لوگوں کو حیران کیا بلکہ کئی افراد ان کی موجودگی سے بھی لاعلم رہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کسی پروٹوکول کے بغیر عوام کے بیچ رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
رضاعی ماؤں سے ملاقات
ایسے خواتین سے ملاقات کے دوران جو یتیم بچوں کی پرورش کررہی تھیں، شیخ محمد نے ان سے فرداً فرداً مصافحہ کیا اور ان کی محبت، شفقت اور خدمات کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر کئی بچے ان سے گلے ملے، کچھ نے ہاتھ چومے، اور شیخ محمد نے بھی ان کے ہاتھ چوم کر محبت کا جواب دیا۔
ننھی عائشہ کے ساتھ دل چھو لینے والا لمحہ
2019 میں سعودی ولی عہد کے استقبالیہ میں ننھی عائشہ محمد المشیط المزروعی نے شیخ محمد سے مصافحے کے لیے ہاتھ بڑھایا مگر وہ اس وقت متوجہ نہ ہو سکے۔ تاہم بعد میں جب انہیں اس کا احساس ہوا تو انہوں نے اماراتی یومِ قومی کے موقع پر خود اس بچی کے گھر جا کر اس سے ملاقات کی، اسے گلے لگایا، ہاتھ اور ماتھا چوم کر اس کی دل جوئی کی۔
https://twitter.com/MohamedBinZayed/status/1201478756931686401
ان لمحات سے واضح ہوتا ہے کہ شیخ محمد صرف ایک حکمران نہیں بلکہ عوام کے دلوں میں بسنے والے رہنما بھی ہیں، جو عزت، محبت اور اپنائیت سے اپنے ملک کے ہر فرد کے قریب ہیں۔







