متحدہ عرب امارات

غیر لائسنس یافتہ گھریلو ملازمین کی تشہیر: یو اے ای میں 77 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات میں رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران غیر قانونی طور پر گھریلو ملازمین کی بھرتی کی تشہیر کرنے والے 77 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیے گئے۔

وزارت برائے انسانی وسائل و اماراتی کاری  نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ یہ کارروائی تحقیقات کے بعد عمل میں لائی گئی، جن میں انکشاف ہوا کہ یہ اکاؤنٹس بغیر لائسنس گھریلو ملازمین کی خدمات کی تشہیر کر رہے تھے۔

وزارت نے خاندانوں اور آجر حضرات پر زور دیا ہے کہ وہ صرف لائسنس یافتہ اور منظور شدہ بھرتی ایجنسیوں سے رابطہ کریں۔ ایسے اداروں کی مکمل فہرست بشمول ان کے مقامات کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

وزارت نے اپنے بیان میں متنبہ کیا:
"غیر لائسنس یافتہ گھریلو ملازمین کی بھرتی کرنے والی ایجنسیوں یا سوشل میڈیا صفحات سے لین دین، قانونی حقوق کے ضیاع کا سبب بن سکتا ہے، جبکہ وزارت سے منظور شدہ اداروں کے ذریعے یہ حقوق محفوظ رہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button