متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں درخت میں آگ لگنے کا واقعہ، حکام نے بروقت قابو پا لیا

خلیج اردو
ابوظہبی: ابوظہبی پولیس اور سول ڈیفنس نے سوموار کی شام العین کے علاقے السعد میں درخت میں لگنے والی آگ پر بروقت قابو پا لیا۔ حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور کولنگ آپریشن جاری ہے۔

ابوظہبی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ صرف سرکاری ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔ حکام نے بتایا کہ آگ بجھانے کے عمل میں سول ڈیفنس کی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شعلوں کو پھیلنے سے روک دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مئی میں ابوظہبی کے مصفحہ صنعتی علاقے کے ایک گودام میں آگ بھڑک اٹھی تھی جبکہ فروری میں یاس آئلینڈ کے زیر تعمیر علاقے میں اور الشہامہ کے رہائشی عمارت میں بھی آگ لگنے کے واقعات پیش آئے تھے، جنہیں حکام نے بروقت قابو پایا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button