متحدہ عرب امارات

ترکی کے مغربی حصے میں 6.1 شدت کا زلزلہ، کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا

خلیج اردو
انقرہ: ترکی کی آفات سے نمٹنے کی سرکاری ایجنسی اے ایف اے ڈی کے مطابق اتوار کو ترکی کے مغربی حصے میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا جو مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 53 منٹ پر صوبہ بالیق اسیر میں ریکارڈ کیا گیا، یہ علاقہ ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول کے قریب ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کئی صوبوں میں محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی نقصان یا مالی نقصان کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے ایکس پر بتایا کہ اے ایف اے ڈی کی ایمرجنسی ٹیموں نے استنبول اور قریبی صوبوں میں معائنے شروع کر دیے ہیں مگر اب تک کوئی منفی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

اے ایف اے ڈی کے مطابق زلزلے کی گہرائی 11 کلومیٹر تھی جبکہ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (جی ایف زیڈ) نے زلزلے کی شدت 6.19 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button