
خلیج اردو
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے افغانستان کے صوبہ ہرات میں بس حادثے کے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یو اے ای اس سانحے پر افغانستان کے عوام کے ساتھ دکھ میں برابر کا شریک ہے اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں شریک ہے۔





