
خلیج اردو
کٹھمنڈو: نیپال میں سیاسی بحران نے شدت اختیار کر لی ہے، وزیراعظم کے پی شرما اولی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ملک بھر میں پرتشدد مظاہروں کے دوران 19 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ کٹھمنڈو سمیت مختلف شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر عائد پابندیاں ہٹنے کے باوجود احتجاج کا سلسلہ نہیں تھم سکا۔
حکومت نے صورتحال کا جائزہ لینے اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے 15 روزہ انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا ہے۔ مظاہرین نے مختلف شہروں میں اہم سیاسی رہنماؤں کے گھروں اور دفاتر پر حملے بھی کیے۔ اس دوران سیاسی قیادت اور ادارے بحران سے نمٹنے کے لیے سرگرم ہیں۔






