متحدہ عرب امارات

ایشیا کپ تنازع حل، اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹادیا گیا، رچی رچرڈسن نئے میچ ریفری مقرر

خلیج اردو
لاہور: ایشیا کپ کے دوران پاکستان کے مطالبے پر آئی سی سی نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹا دیا۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے میچ میں اب رچی رچرڈسن ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں ہاتھ ملانے کے تنازع پر آئی سی سی سے اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔ ٹاس کے موقع پر اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان سلمان آغا کو ہدایت دی تھی کہ بھارتی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملائیں۔

اس واقعے پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا تھا اور مؤقف اختیار کیا تھا کہ میچ ریفری کا یہ رویہ ناقابل قبول ہے۔ اس سے قبل اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کے میڈیا منیجر کو بھی کہا تھا کہ یہ معاملہ ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button