
خلیج اردو
واشنگٹن: امریکی عدالت نے قدامت پسند تجزیہ کار چارلی کرک کے قتل کیس میں گرفتار ملزم ٹیلر رابنسن کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم کو ضمانت نہیں دی جا سکتی۔
ٹیلر رابنسن کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔ استغاثہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم سنگین الزامات کا سامنا کر رہا ہے اور ضمانت پر رہائی انصاف کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔
یاد رہے کہ چارلی کرک پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ وہ امریکی سیاست میں قدامت پسند خیالات کے ساتھ ساتھ یوکرینی حکومت پر سخت تنقید کے باعث بھی شہرت رکھتے تھے۔







