متحدہ عرب امارات

آئی مین ڈویلپرز نے موٹر سٹی میں 900 ملین درہم مالیت کا ویلنس فوکسڈ منصوبہ "سیرا” متعارف کرا دیا

خلیج اردو
دبئی: آئی مین ڈویلپرز، جو دبئی کے نمایاں لگژری رہائشی منصوبہ سازوں میں شامل ہے، نے موٹر سٹی کے قلب میں "سیرا بائی آئی مین” کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ 900 ملین درہم مالیت پر مشتمل یہ منصوبہ 593 رہائشی یونٹس پر مشتمل ہوگا، جسے جدید طرزِ تعمیر، قدرتی ہم آہنگی اور صحت مند طرزِ زندگی کے امتزاج کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔

سی ای او اسماعیل مرفانی نے کہا کہ سیرا کا مقصد صرف خوبصورت عمارت تعمیر کرنا نہیں بلکہ ایسا رہائشی ماحول فراہم کرنا ہے جو صحت، سکون اور سماجی روابط کو فروغ دے۔ اس منصوبے میں 75 ہزار اسکوائر فٹ پر مشتمل ویلنس اور سماجی سہولیات شامل ہیں، جن میں فٹنس زونز، یوگا اسپیسز، اور پرسکون سبزہ زار شامل ہیں۔

پراجیکٹ میں اسٹوڈیوز، ایک، دو اور چار بیڈ روم اپارٹمنٹس شامل ہیں، جن کی قیمتیں 799 ہزار درہم سے شروع ہوں گی۔ اپارٹمنٹس جدید اوپن پلان ڈیزائن، وسیع لے آؤٹ اور کیسیڈنگ ٹیرسز کے ساتھ فراہم کیے جائیں گے، تاکہ رہائشیوں کو اندرونی و بیرونی ماحول کا یکساں لطف حاصل ہو۔

سیرا میں سماجی اور تفریحی سہولیات جیسے سوئمنگ پولز، ریزیڈنٹس لاؤنج، فیملی زونز اور کمیونٹی اسپیسز شامل ہوں گی۔ اس کی بہترین لوکیشن موٹر سٹی میں ہے، جو اہم ہائی ویز، اسکولوں، ریٹیل مراکز اور بزنس ہبز سے منسلک ہے، جبکہ ایک پُرسکون کمیونٹی کا ماحول بھی فراہم کرتی ہے۔

یہ منصوبہ سرمایہ کاروں اور رہائشی خریداروں دونوں کے لیے طویل مدتی ویلیو کا حامل قرار دیا جا رہا ہے اور دبئی میں ویلنس انٹیگریٹڈ رہائش کے ایک نئے معیار کو قائم کرے گا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button