متحدہ عرب امارات

دبئی: برج خلیفہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی 75 ویں سالگرہ پر روشن

خلیج اردو
دبئی کے برج خلیفہ کو ہفتے کی شب بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی تصاویر اور مبارکباد کے پیغامات سے منور کیا گیا۔ دنیا کی سب سے بلند عمارت پر مودی کی تصاویر کے ساتھ "ہیپی برتھ ڈے” کے الفاظ اور مختلف رنگوں کی روشنیوں کا مظاہرہ کیا گیا۔

برج خلیفہ پر بھارتی پرچم کے رنگ زعفرانی، سفید اور سبز بھی نمایاں کیے گئے۔ اس سے قبل 15 اگست، بھارت کے یوم آزادی پر بھی اسی طرح کی لائٹنگ دیکھی گئی تھی۔

https://twitter.com/ANI/status/1968356020981481722

اس سے پہلے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے ایکس پر نریندر مودی کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کی صحت و خوشی کے ساتھ بھارت کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مودی نے اپنے جواب میں کہا کہ "بھائی آپ کے پرخلوص پیغام کا شکریہ۔ میں ہماری قریبی دوستی اور بھارت-یو اے ای شراکت داری کو بے حد اہمیت دیتا ہوں، جو ہر شعبے میں نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔”

مودی کو ان کی سالگرہ پر روس، اسرائیل، اٹلی اور نیوزی لینڈ سمیت کئی عالمی رہنماؤں نے بھی مبارکباد دی اور ان کی قیادت اور وژن کو بھارت کے عالمی مقام کے لیے نمایاں قرار دیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button