
خلیج اردو
ابوظہبی: بگ ٹکٹ کے ستمبر کے دوسرے ویکلی ڈرا میں بھارت اور فلپائن سے تعلق رکھنے والے چار خوش نصیبوں نے 50،50 ہزار درہم جیت لیے۔
فلپائن سے تعلق رکھنے والے 43 سالہ اسٹرکچرل انسپکٹر رائن نپیلی مینڈونیس دبئی میں مقیم ہیں اور اپنی فیملی کو وطن میں چھوڑ کر یہاں دو سال سے رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسٹور سے ٹکٹ خریدا تھا اور جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جیت کی رقم ساتھیوں کے ساتھ بانٹیں گے اور بگ ٹکٹ میں مزید حصہ لیتے رہیں گے۔
بھارت کے ایڈون بابو، جو 34 سالہ سی ایکس اینالسٹ ہیں اور شارجہ میں اپنی اہلیہ کے ساتھ مقیم ہیں، نے بھی اپنی جیت کو یادگار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ انعامی رقم ساتھیوں کے ساتھ تقسیم کریں گے اور کچھ حصہ خیرات میں دیں گے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ "واپس دینے سے ہی زیادہ حاصل ہوتا ہے”۔
مزید خوش نصیبوں میں بھارتی شہری علیمن چیرووارا اور جیوتی جان شامل ہیں جنہوں نے آن لائن ٹکٹ خرید کر اپنی قسمت آزمائی اور انعام جیتا۔
بگ ٹکٹ ابوظہبی ستمبر میں مزید سنسنی خیز مواقع فراہم کر رہا ہے۔ تین اکتوبر کو ایک خوش نصیب 2 کروڑ درہم کا گرینڈ پرائز جیتے گا جبکہ چار مزید افراد کو 50،50 ہزار درہم کے انعامات دیے جائیں گے۔
Car enthusiasts کے لیے بھی دلچسپ موقع ہے کیونکہ اکتوبر میں ڈریم کار انعام کے طور پر رینج روور ویلار رکھی گئی ہے جبکہ نومبر میں نسان پٹرول جیتنے کا موقع ملے گا۔






