متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں دھند کی وارننگ، درجہ حرارت 21 ڈگری تک گرنے کا امکان

خلیج اردو
ابوظبی: نیشنل سینٹر آف میٹیرولوجی (این سی ایم) کے مطابق بدھ یکم اکتوبر کا موسم صاف سے جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ بدھ کی صبح دھند کے باعث این سی ایم نے ریڈ اور ییلو الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو حد نگاہ کم ہونے کی وارننگ دی ہے۔

ابوظبی پولیس نے بھی ڈرائیوروں کے لیے خصوصی ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دھند کے دوران ڈرائیونگ مشکل ہو جاتی ہے، اس لیے احتیاط برتی جائے اور الیکٹرانک سائن بورڈز پر ظاہر ہونے والی اسپیڈ لمٹس کا خاص خیال رکھا جائے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کی رات اور جمعرات کی صبح کچھ ساحلی اور اندرونی علاقوں میں نمی بڑھنے کا امکان ہے۔ شمال مغربی سے جنوب مغربی ہوائیں 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی جو وقفے وقفے سے سمندر میں 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تیز ہو سکتی ہیں۔ خلیج عرب میں سمندر معتدل جبکہ بعض اوقات مغربی جانب میں بلند لہروں کے ساتھ ہوگا، جبکہ بحیرہ عمان میں ہلکی لہروں کا امکان ہے۔

درجہ حرارت بعض علاقوں میں زیادہ سے زیادہ 43 ڈگری اور کم سے کم 21 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔ دبئی میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 38 اور کم سے کم 27 ڈگری، شارجہ میں زیادہ سے زیادہ 38 اور کم سے کم 28 ڈگری، جبکہ ابوظبی میں زیادہ سے زیادہ 38 اور کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button