خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

شیخ محمد بن راشد کا قازقستان کے وزیر اعظم کا استقبال

خلیج اردو: نائب صدر اور دبئی کے حکمران ، شیخ محمد بن راشد نے اتوار کے روز ابوظہبی کے قصر الوطن میں قازقستان کے وزیر اعظم عسکر مومن کا استقبال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے تجارت ، مشترکہ سرمایہ کاری ، فوڈ سکیورٹی اور صاف توانائی سمیت دلچسپی کے متعدد شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

شیخ محمد نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ متعدد معاہدوں پر دستخط ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات اور قازقستان کے مابین تجارت کا حجم دوگنا ہوجائے گا۔

وزیر اعظم اور صدارتی امور کے وزیر شیخ منصور بن زید بھی اجلاس میں تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button