
خلیج اردو
پاکستان کی مسلح افواج نے فتح تھری سپرسانک کروز میزائل کا کامیاب تجرباتی لانچ کرلیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ تجربہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتح تھری جدید ترین نیویگیشن اور پروپلشن سسٹمز سے لیس ہے اور طویل فاصلے پر اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
میزائل کا کامیاب تجربہ آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی آپریشنل استعداد میں اضافے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ اس سے ہدف کو نشانہ بنانے کی حد میں بھی اضافہ ہوگا اور پاکستان کی روایتی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی۔
تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ اور مسلح افواج کے سینئر افسران نے کیا۔
صدر مملکت، وزیراعظم، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے کامیاب تجربے پر متعلقہ ٹیموں کو مبارکباد دی ہے۔







