عالمی خبریں

13 سال بعد جی ٹی اے 6 کی آمد، گیم کے لیے 200 جی بی سے زیادہ جگہ درکار

خلیج اردو
دنیا کی مقبول ترین ویڈیو گیم سیریز میں شامل گرینڈ تھیفٹ آٹو کی نئی گیم جی ٹی اے 6 کی لانچ کا وقت آ گیا ہے، جس کا شائقین تقریباً 13 سال سے انتظار کر رہے تھے۔

راک اسٹار گیمز کی جانب سے تیار کردہ اس نئی گیم کی ریلیز 19 نومبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔ مختلف ممالک میں مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجے گیم دستیاب ہونا شروع ہوگی۔

جی ٹی اے 6 میں کھلاڑیوں کو جیسن ڈووال اور لوسیا کامینوس نامی دو مرکزی کرداروں کے ساتھ ایک وسیع ورچوئل دنیا میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔ گیم کا مرکزی مقام وائس سٹی ہے، جسے امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔

گیم کے سائز نے بھی شائقین کی توجہ حاصل کی ہے۔ دستیاب معلومات کے مطابق پلے اسٹیشن 5 پر اس کی انسٹالیشن کے لیے تقریباً 212 جی بی جبکہ ایکس باکس سیریز ایکس اور ایس پر تقریباً 234 جی بی جگہ درکار ہوگی۔

جی ٹی اے 6 کی آمد اس لیے بھی اہم ہے کہ اس سیریز کی گزشتہ گیم جی ٹی اے 5 کو ریلیز ہوئے تقریباً 13 سال گزر چکے ہیں۔ جی ٹی اے 5 کی دنیا بھر میں 230 ملین سے زیادہ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔

نئی گیم کے گرافکس، وسیع دنیا اور جدید ٹیکنالوجی کے باعث گیمنگ انڈسٹری میں اسے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button