عالمی خبریں

ایپل کی اہم سروسز اچانک بند، آئی کلاؤڈ اور ایپل پے صارفین کو مشکلات

خلیج اردو
دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی متعدد اہم سروسز میں اچانک خرابی پیدا ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد کمپنی کو اپنے سسٹمز بحال کرنے کے لیے کام کرنا پڑا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایپل نے بتایا کہ کمپنی کے ایک اندرونی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی وجہ سے مختلف سروسز متاثر ہوئیں۔ ان میں آئی کلاؤڈ اور ایپل پے بھی شامل تھیں۔

امریکا میں ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق خرابی کے عروج پر ایپل پے سے متعلق تقریباً 2 ہزار 300 صارفین نے مسائل کی شکایات درج کروائیں، جبکہ آئی کلاؤڈ کے حوالے سے تقریباً 1800 شکایات سامنے آئیں۔

ایپل نے واضح کیا کہ یہ مسئلہ سائبر حملے کے باعث پیدا نہیں ہوا تھا بلکہ اندرونی اپ ڈیٹ سے متعلق تکنیکی خرابی تھی۔

کمپنی کے مطابق متعدد سسٹمز بحال کر دیے گئے تھے جبکہ باقی سروسز کو بھی معمول پر لانے کے لیے کام جاری تھا۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب امریکا میں دیگر بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور اداروں کی سروسز بھی حالیہ دنوں میں تکنیکی خرابیوں کا شکار ہوئی تھیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button