پاکستانی خبریں

ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر، تاخیر پر رکنیت معطل ہو سکتی ہے

خلیج اردو
الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کو مالی سال کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے 31 دسمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔ ارکان کو اپنے اثاثوں کے ساتھ شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کی مالی تفصیلات بھی فارم بی پر جمع کرانا ہوں گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مقررہ تاریخ تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان کے نام یکم جنوری کو جاری کیے جائیں گے، جبکہ 15 جنوری تک تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔ غلط معلومات فراہم کرنے کی صورت میں الیکشن کمیشن 120 روز کے اندر قانونی کارروائی بھی کر سکے گا۔

اثاثوں کے گوشواروں کا مقصد عوامی نمائندوں کے مالی معاملات میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانا ہے۔ اس بار بھی ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کو مقررہ مدت میں اپنے اور اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانا ہوں گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button