پاکستانی خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ روس سے پہلے بڑی پیش رفت، ماسکو کے ساتھ 16 معاہدوں پر دستخط متوقع

خلیج اردو
وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ روس سے قبل پاکستان اور روس کے تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، روسی خبر رساں ادارے سپتنک نے اردو سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اس پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپتنک کی اردو سروس پاکستان اور روس کے عوام کو مزید قریب لانے میں مدد دے گی۔

سپتنک کو اپنے پہلے انٹرویو میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ روس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے ماسکو کے لیے پہلی مال بردار ٹرین رواں سال روانہ کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔

مجوزہ مال بردار ٹرین کوئٹہ، تفتان، تہران، تبریز اور آسترا کے راستے روس پہنچے گی۔ سفیر کے مطابق بحیرہ اسود کی بندرگاہوں پر مسائل کے باعث زمینی راستوں کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی روابط کے لیے یہ منصوبہ اہم ثابت ہو سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button