پاکستانی خبریں

ایف بی آر کی جانب سے اب تک نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تفصیلات سامنے آگئیں

خلیج اردو
اسلام آباد:نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کے مثبت نتائج آنے کا سلسلہ جاری،انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے پر 18 ہزار 902 افراد کی سمیں بحال،اب تک ایک لاکھ پانچ ہزار نان فائلرز کی موبائل سمیں مرحلہ وار بلاک کی گئیں

 


ایف بی آر کی جانب سے اب تک نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ حکام نے بتایا کہ اب تک 1لاکھ 5 ہزار نان فائلرز کی موبائل سمز مرحلہ وار بلاک کی جاچکی ہے۔

 

ایف بی آر کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار افراد کا ڈیٹا ٹیلی کام آپریٹرز کوبھیجا جارہا ہے۔حکام نے مزید بتایا کہ انکم ٹیکس گوشوارےداخل کرانے اور ٹیکس قوانین پرعملدرآمد کے بعد 18ہزار902افرادکی سمز بحال بھی کی گئیں ،

 

ایف بی آر کے مطابق ابتدائی فہرست میں5 لاکھ 6 ہزار 671 بڑے نان فائلرز کی نشاندہی کی گئی،انکم ٹیکس جنرل آرڈرکےتحت موبائل سمزبلاک کی جارہی ہیں۔دوسری طرف حکام نے بتایا کہ ٹیکس فائلرز کی سم بلاک کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button