عالمی خبریں

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج رہا،برطانوی میڈیا

خلیج اردو
لندن: خفیہ دستاویزات کو شائع کرنے کے الزام میں امریکا کو مطلوب وکی لیکس کے بانی جولین اسانج رہا کر دیئے گئے۔

 

برطانوی میڈیاکے مطابق عراق اور افغانستان جنگ کے بارے میں اہم معلومات افشاں کے الزام میں گرفتار جولین اسانج جرم کا اعتراف کریں گے لیکن سزا نہیں ہوگی۔

 

اسانج کا جیل میں گزارا ہوا 5 سال کا دورانیہ الزامات کی سزا کیلئے مقرر دورانیے کے برابر ہونے پر جولین اسانج کورہائی ملی۔

 

بانی وکی لیکس نے 2010 میں افغان اور عراق جنگ سے متعلق امریکی فوج کی خفیہ دستاویزات لیک کی تھیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button