عالمی خبریں

امریکا کا ایران سے معاہدے کا عندیہ، پاکستان کی ثالثی کوششوں کو مثبت پیش رفت قرار دے دیا گیا

خلیج اردو
امریکی وزیر خارجہ Marco Rubio نے کہا ہے کہ پاکستان کی ثالثی کی کوششیں جاری ہیں اور ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے حوالے سے مثبت اشارے موصول ہوئے ہیں۔

سوئیڈن روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے بتایا کہ مذاکراتی عمل کے سلسلے میں آج پاکستانی وفد تہران پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر Donald Trump ایران کے ساتھ کامیاب مذاکرات چاہتے ہیں۔

مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کو کسی بھی صورت ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز میں ٹول سسٹم نافذ کرنے کا کوئی بھی اقدام سفارتی معاہدے کو ناقابلِ عمل بنا دے گا۔

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران جنگ کے معاملے پر نیٹو کے رویے سے بھی مایوس ہوا۔ ان کے مطابق خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کی جا رہی ہیں۔

ماہرین کے مطابق: پاکستان کی ثالثی کوششیں خطے میں کشیدگی کم کرنے اور ایران امریکا مذاکرات کی بحالی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button