متحدہ عرب امارات

نیپال میں تباہ کن سیلاب، گلیشیئر کے انہدام نے قیامت خیز صورتحال پیدا کردی

خلیج اردو
نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد ریسکیو اہلکار چھٹے روز بھی کیچڑ اور ملبے میں لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ چین اور نیپال کی سرحد سے گلیشیئر کا پانی سونامی جیسی شدت سے نیچے آنے کے بعد تباہی پھیل گئی جبکہ لاپتا افراد کی تعداد تقریباً 4 ہزار 500 تک پہنچ گئی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اس تباہی کی بنیادی وجہ گلیشیئر کا انہدام ہے۔ تاہم گلیشیئر کے انہدام کی درست وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی۔

ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے باعث دنیا بھر میں گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں جس سے اس نوعیت کی قدرتی آفات کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

نیپال کے وزیر خارجہ ششیر کھنال نے کہا کہ نیپال کے عوام موسمیاتی تبدیلی اور اس کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی آبادیوں میں شامل ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق دنیا کے بلند ترین پہاڑی سلسلے ہمالیہ میں عالمی درجہ حرارت بڑھنے کے باعث گلیشیئر پہلے سے زیادہ تیزی سے پگھل رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button