متحدہ عرب امارات

یو اے ای میں ستمبر کے پیٹرول کی نئی قیمتیں، گاڑی کا فل ٹینک کتنے کا ہوگا؟

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات نے ستمبر 2026 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ یکم ستمبر سے تمام اقسام کے ایندھن کی قیمتوں میں اگست کے مقابلے میں اضافہ ہوگا۔

یو اے ای میں ایندھن کی قیمتیں ہر ماہ عالمی سطح پر خام تیل کی اوسط قیمت اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے آپریٹنگ اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے مقرر کی جاتی ہیں۔

ستمبر میں سپر 98 پیٹرول 3.80 درہم فی لیٹر جبکہ اگست میں 3.60 درہم تھا۔ اسپیشل 95 کی قیمت 3.69 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جو اگست میں 3.49 درہم تھی۔

ای پلس 91 پیٹرول 3.61 درہم فی لیٹر ہوگا جبکہ اگست میں اس کی قیمت 3.41 درہم تھی۔ ڈیزل کی قیمت 4.30 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جو اگست کے 3.80 درہم کے مقابلے میں 50 فلس زیادہ ہے۔

کمپیکٹ کار کا فل ٹینک

اوسطاً 51 لیٹر ٹینک والی گاڑی میں سپر 98 کا فل ٹینک ستمبر میں 193.80 درہم جبکہ اگست میں 183.60 درہم کا تھا۔

اسپیشل 95 کا فل ٹینک 188.19 درہم جبکہ ای پلس 91 کا فل ٹینک 184.11 درہم میں ہوگا۔

سیڈان کا فل ٹینک

اوسطاً 62 لیٹر ٹینک والی سیڈان میں سپر 98 کا فل ٹینک 235.60 درہم، اسپیشل 95 228.78 درہم اور ای پلس 91 223.82 درہم کا ہوگا۔

ایس یو وی کا فل ٹینک

اوسطاً 74 لیٹر ٹینک والی ایس یو وی میں سپر 98 کا فل ٹینک 281.20 درہم، اسپیشل 95 273.06 درہم اور ای پلس 91 267.14 درہم میں بھرے گا۔

ستمبر میں گاڑی کے سائز اور استعمال ہونے والے ایندھن کے مطابق فل ٹینک کی لاگت اگست کے مقابلے میں تقریباً 10.20 سے 14.80 درہم تک زیادہ ہوگی۔

یو اے ای میں ایندھن کی قیمتوں میں ماہانہ تبدیلیاں گھریلو بجٹ پر براہ راست اثر ڈالتی ہیں کیونکہ پیٹرول اور ڈیزل روزمرہ کے ضروری اخراجات میں شامل ہیں۔

2022 میں روس یوکرین جنگ کے بعد یو اے ای میں ایندھن کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھیں۔ جولائی 2022 میں سپر 98 کی قیمت 4.63 درہم فی لیٹر جبکہ اسپیشل 95 کی قیمت 4.52 درہم فی لیٹر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button