پاکستانی خبریں

سپریم کورٹ میں تین نئے ججز کی تعیناتی ،،، صدر مملکت کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ تینوں نئے ججز سے سپریم کورٹ میں حلف لیں گے۔

سپریم کورٹ میں تین نئے ججز کی تعیناتی ،،، صدر مملکت کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ تینوں نئے ججز سے سپریم کورٹ میں حلف لیں گے۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے سپریم کورٹ میں تین نئے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل عباسی کی سپریم کورٹ میں بطور جج تعیناتی کی گئی ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد اور لاہور کے جج جسٹس شاہد بلال حسن کی بھی سپریم کورٹ میں بطور جج تعینات کر دیا گیا ہے۔

 

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ تینوں نئے ججز سے سپریم کورٹ میں حلف لیں گے۔سندھ ہائیکورٹ کے سینئیر جج جسٹس محمد شفیع صدیقی قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعینات کیا گیا ہے۔ جسٹس شفیع صدیقی نئے چیف جسٹس کی تعیناتی تک قائم مقام چیف سندھ ہائیکورٹ کے فرائض سر انجام دینگے۔

 

لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شجاعت علی خان کو قائم مقائم چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button