پاکستانی خبریں

کسانوں، مزدوروں، غریبوں کے لیے اس بجٹ میں کچھ نہیں، آصفہ بھٹو زرداری

خلیج اردو
اسلام آباد:آصفہ بھٹو نے وفاقی بجٹ عوام دشمن قرار دے کر مسترد کردیا۔

قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ وفاقی بجٹ عوام کی نمائندگی نہیں کرتا، پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا پاکستان کے لوگ اس عوام دشمن بجٹ کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں، مزدوروں، غریبوں کے لیے اس بجٹ میں کچھ نہیں۔

آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا یہ بجٹ عوامی امنگوں کے مطابق ہے؟ نئے مالی سال کا بجٹ عوام کی نمائندگی نہیں کرتا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button