پاکستانی خبریں

عدت نکاح کیس میں ملزمان کے پاس سزا معطلی کا جواز نہیں،ضلعی عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

خلیج اردو
اسلام آباد:دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی اپیلیں مسترد، ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا سزا نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، سول کورٹ کا 7،7سال قید کی سزا کا حکم برقرار رکھا۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں لکھا، دونوں ملزمان کے پاس سزا معطلی کا کوئی جواز موجود نہیں۔

 

دوران عدت نکاح کیس میں بانی تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ کو ریلف نہ مل سکا۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

 

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ دس صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے عدالت نے کہا دونوں ملزمان کے پاس سزا معطلی کا کوئی جواز موجود نہیں۔

 

بشریٰ بی بی کا خاتون ہونا سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کا جواز نہیں۔ بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔ کوئی ایسا گراؤنڈ نہیں کہ درخواستیں منظور کی جائیں۔ سیکشن 426، سی آر پی سی کے تحت درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔

 

۔ درخواستوں پر سماعت کے دوران مقدمے کے میرٹس پر بات نہیں کی جا سکتی۔دونوں ملزمان کو دی گئی سزا نہ تو قلیل مدتی ہے۔ نہ ہی وہ سزا کا زیادہ حصہ بھگت چکے ہیں ۔سول کورٹ نے 3 فروری کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سات سات قید کی سزا سنائی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button