پاکستانی خبریں

گھوٹکی میں قتل ہونے والے صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کے پیچھے کوئی اور ہوا تو اسے بھی نہیں چھوڑا جائے،شرجیل میمن

خلیج اردو
کراچی:سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اگر گھوٹکی میں قتل ہونے والے صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کے پیچھے کوئی اور ہوا تو اسے بھی نہیں چھوڑا جائے۔

 

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل میمن نے نصرا للہ گڈانی کے بھائی کو سندھ حکومت کی جانب سے امدادی پیکج دیا۔

 

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ گھوٹکی میں چند ہفتے قبل صحافی کو قتل کیا گیا، نصر اللہ گڈانی کے قتل میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،قتل کے پیچھے اگر کوئی بھی طاقت ور شخصیت ہوگی،تواس کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

 

صوبائی وزیر اطلاعات نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پپلزپارٹی ہتک عزت قانون کی منظوری کا حصہ نہیں بنی،پیپلزپارٹی کے گورنر نے بھی قانون کو منظور نہیں کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کبھی بھی ایسے قوانین کا حصہ نہیں بنتی ،ایک سوچ ایسی ہے جوآزادی اظہار رائے کو دبانا چاہتی ہے ،جھوٹ پر مبنی فیک نیوز کی سیاست نہیں ہونی چاہیے ،پیپلزپارٹی سب سے زیادہ میڈیا ٹرائل کا شکار ہوئی لیکن کبھی آزادی اظہار رائے پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button