Uncategorized

پنجاب میں ہتک عزت بل 2024 نافذ العمل ہوگیا۔ قائم مقام گورنر کے دستخط کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

خلیج اردو
لاہور:پنجاب میں ہتک عزت بل 2024 نافذ العمل ہوگیا۔ قائم مقام گورنر کے دستخط کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

 

نوٹیفیکیشن کے مطابق ہتک عزت بل کے تحت ٹرائل سے قبل ملزم کو30 لاکھ روپے تک ہرجانہ بجھوایا جا سکے گا،،قائمقام گورنر ملک احمد خان نے چند روز قبل دستخط کئے تھے۔

 

گورنر پنجاب سلیم حیدر کا کہنا ہے ہتک عزت قانون بننا ہی تھا، اس میں پیپلز پارٹی کا کوئی حصہ نہیں، میں نے بحیثیت گورنر بل کو روکنے کے لیے کوششیں کیں ،، میں نے بل پر دستخط نہیں کیے تھے۔

 

15 دن بعد ہتک عزت بل ازخود منظور ہو جانا تھا۔ ہتک عزت بل 18 ویں ترمیم کی وجہ سے پاس ہوا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button