پاکستانی خبریں

براہ راست ٹیکس کا حجم دگنا کرنے کا مشن ۔ ایف بی آر نے رواں مالی سال براہ راست ٹیکسوں کا حجم مجموعی محصولات کا 40 فیصد تک لے جانے کو اپنے ایجنڈے میں شامل کر لیا۔

خلیج اردو
اسلام آباد: ایف بی آر نے محصولات کا ہدف 40فیصد تک بڑھانے کی کوششیں شروع کردیں،،، شہریوں کی شناختی کارڈ اور رجسٹریشن نمبر کے ذریعے ٹریکنگ ہو گی،،، ٹریکنگ بینک اکاؤنٹ اور بڑے خریداروں کے ریکارڈ سے کی جائے گی۔

 

بجٹ 2024، 25 میں محصولات کا ہدف 2400 سے 4800 ارب روپے کرنے کا امکان ہے۔ ٹیکس کمپلائنس یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات تجویز کیے جائیں گے۔ ٹیکس رجسٹریشن اور باقاعدہ گوشوارے داخل کرنے کی پابندی سرفہرست ہو گی۔

 

ایف بی آر کی جانب سے شناختی کارڈ اور رجسٹریشن نمبر کے ذریعے ٹریکنگ ہو گی۔

 

یہ ٹریکنگ بینک اکاؤنٹ اور بڑے خریداریوں کے ریکارڈ سے کی جائے گی۔ نان کمپلائنس کی سزائیں اور جرمانے بھی بڑھائے جائیں گے جبکہ آمدنی چھپانے پر سزائیں سخت کی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button