خلیج اردو
اسلام آباد:مظفرآباد کی مقامی عدالت نے پولیس ریمانڈ مکمل ہونے پر شاعر احمد فرہاد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
احمد فرہاد کو ریمانڈ مکمل ہونے پر مظفرآباد کی عدالت میں پیش کیا گیا پولیس نے مذید ریمانڈ کی درخواست کے بجائے احمد فرہاد کا نامکمل چالان عدالت میں پیش کیا ۔
عدالت نے احمد فرہاد کو جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا اور 24 جون کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔بعدازاں سخت سیکورٹی میں احمد فرہاد کو راڑہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
دوسری طرف اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے اردو میں چار صفحات پر مشتمل شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست نمٹانے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 15 مئی سے جبری لاپتہ احمد فرہاد ابھی تک گھر نہ پہنچ سکا۔ ریاستی ادارے احمد فرہاد کی بازیابی میں ناکام رہے۔15 مئی کو تھانہ لوہی بھیر سے شروع سفر 29 مئی کو دیرکوٹ کی حدود میں مضحکہ خیز طور پر قانونی دائرہ اختیار میں داخل ہوگیا ہے
عدالت نے حکم دیا کہ فرہاد کے گھر پہنچتےہی تھانہ لوہی بھیرکا تفتیشی افسر اس کا164کا بیان قلمبند کرائے۔رجسٹرار آفس تمام لاپتہ افراد کیسز کو یکجا کرکے لارجر بنچ کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس کو پیش کرے، قومی سلامتی امور سےمتعلق کیسز کی ان کیمرہ سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔
لارجر بنچ ہی میڈیا رپورٹنگ نہ کرنے سے متعلق احکامات بھی جاری کرے۔