
خلیج اردو
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان، بھارت اور چین کے مختلف علاقوں کی “آزادی” سے متعلق نعرے حقیقت سے خالی اور اسٹریٹجک سوچ سے محروم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ریاست اپنی سرحدوں کے ساتھ غیر قانونی اور “نو مین لینڈز” قائم کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی، کیونکہ ایسی جگہیں فوری طور پر بدامنی اور مستقل تنازع کا مرکز بن جاتی ہیں۔
فواد چوہدری کے مطابق ایسے منقسم اور غیر مستحکم خطے دراصل علاقائی عدم استحکام کو بڑھاتے ہیں اور بالآخر انہی آبادیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں جن کے لیے یہ نعرے لگائے جاتے ہیں۔
https://twitter.com/fawadchaudhry/status/2063156069954949212
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس نوعیت کے مطالبات کسی عملی یا پائیدار سیاسی حل کی بنیاد فراہم نہیں کرتے۔






