
خلیج اردو
اسلام آباد:پاکستان سے پری حج فلائٹ آپریشن مکمل ہوگیا،پاکستانی حج مشن رواں سال 70 ہزار، 105 سرکاری اور 80 ہزار سے زائد پرائیویٹ عازمین حج کی میزبانی کرے گا ۔
فریضہ حج کی ادائیگی کےلئے بڑی تعداد میں پاکستانی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ آج حج فلائٹ آپریشن مکمل ہو گیا ہے۔
سعودی ایئر لائنز کی آخری پرواز 380 پاکستانی عازمین کو لے کر سعودی عرب روانہ ہوئی۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے حج سے قبل فلائٹ آپریشنز کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عازمین کو تمام سہولیات یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔
رواں سال سرکاری طور پر 70 ہزار 105 اور 80 ہزار سے زائد پرائیویٹ عازمین حج فریضہ حج کی سعادت حاصل کرینگے۔ پاکستان حج ، عازمین کی میزبانی کرے گا ۔ حجاج کرام کےلئے مکہ اور مدینہ پاک میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
موبائل ایپ پاک حج ، دو ٹال فری ہیلپ لائنز اور 4 واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے عازمینِ حج کی شکایات کا اذالہ کیا جا رہا ہے۔ حرمین میں 2 مرکزی ہسپتال اور درجن بھر ڈسپنسریوں کے ذریعے 282 ڈاکٹرز اور طبی عملہ طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
عازمینِ حج کی سفری ،رہائشی سہولیات اور خوراک کی فراہمی کیلئے 390 معاونین کام کر رہے ہیں۔۔۔