
خلیج اردو
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے حالیہ بیانات کو خطے میں کشیدگی بڑھانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت داخلی کمزوریوں کو چھپانے کے لیے بیرونی کشیدگی پیدا کر رہا ہے۔ خواجہ آصف نے ایک بار پھر پہلگام واقعے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دیا اور بھارت کی مسلسل بیان بازی کو اسٹریٹیجک بے چینی کا مظہر قرار دیا۔
Repeated rhetoric reflects not strength, but visible strategic anxiety as the anniversary of the staged False Flag Operation in Pahlgam approaches – an episode that failed to withstand international scrutiny and exposed New Delhi’s reliance on manufactured crises.
Such…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) April 2, 2026
وزیر دفاع نے بھارت کو مارکۂ حق کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن اور علاقائی استحکام کے لیے پُرعزم ہے لیکن خودمختاری کے دفاع میں کسی بھی مہم جوئی کا جواب فوری اور فیصلہ کن ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اشتعال انگیزی کے نتیجے میں دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ ناقابل تصور ہوگی۔
خواجہ آصف نے بھارت کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی داخلی اور سفارتی صورتحال پر توجہ مرکوز کرے اور سیاسی مقاصد کے لیے خطے میں اشتعال انگیزی سے گریز کرے، کیونکہ پاکستان کسی بھی مہم جوئی کے جواب میں اپنا دفاع یقینی بنائے گا۔






