
خلیج اردو
متحدہ عرب امارات میں منگل 17 نومبر کو موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے جبکہ بعض اوقات بادل چھائے رہنے کی توقع ہے۔ نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے مطابق جزائر، ساحلی اور شمالی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
ملک میں شمال مغربی ہوائیں چلنے کے بعد جنوب مشرقی ہواؤں میں تبدیل ہوں گی۔ ہواؤں کی رفتار 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے جبکہ بعض اوقات 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بحیرہ عرب اور خلیج عمان میں سمندر کی کیفیت ہلکی رہے گی۔
درجہ حرارت دبئی میں زیادہ سے زیادہ 31 اور کم سے کم 24 ڈگری، ابوظبی میں 32 اور 21 ڈگری جبکہ شارجہ میں 31 اور 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔







