پاکستانی خبریں

راولپنڈی کے چک بیلی روڈ پر شادی شدہ لڑکی کے ساتھ چار افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی، ملزمان ویڈیو بناتے رہے، والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج

خلیج اردو
راولپنڈی کے علاقے چک بیلی روڈ پر ایک شادی شدہ لڑکی کے ساتھ چار افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے دوران ملزمان نے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی۔

لڑکی کی والدہ کے مطابق ان کی بیٹی اپنے گاؤں سے روات بازار جانے کے لیے وین میں سوار ہوئی تھی، جس میں کنڈیکٹر نے دروازہ بند کر کے گاڑی کا رخ چک بیلی روڈ کی طرف موڑ دیا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے بگا شیخاں کے قریب لڑکی کو ایک گھر میں لے جانے کی کوشش کی، تاہم شور شرابا کرنے پر اسے گاڑی میں گھماتے رہے۔

پولیس نے والدہ کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جس میں ڈرائیور سلطان اور عقیل سمیت دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے، اور تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button