پاکستانی خبریں

توہین عدالت کیس میں سینیٹر فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی

خلیج اردو
اسلام آباد:سپریم کورٹ کی ایک اور مہلت کام کر گئی۔ توہین عدالت کیس میں سینیٹر فیصل وواڈا نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ سپریم کورٹ میں جمع جواب میں قرآن و احادیث کے حوالہ جات بھی دیئے ۔ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت جمعہ کو ہوگی۔

 

عدلیہ کا مکمل احترام کرتا ہوں۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں صدق دل سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔ توہین عدالت کیس میں سینیٹر فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ میں دوسرا جواب جمع کرا دیا۔

 

سپریم کورٹ میں اپنے جواب میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس کی جانب سے آیات اور احادیث کے حوالہ جات نے متاثر کیا۔ 5 جون کی عدالتی کارروائی کے بعد مذہبی اسکالرز سے ملاقات کی اور اُن سے پوچھا کہ ایک سینیٹر کا کردار کیا ہونا چاہیے۔ مجھے رائے دی گئی کہ انصاف کے ساتھ کھڑے رہیں چاہے یہ بات آپ کے اقرباء کے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔

 

فیصل وواڈا نے دوسرے جواب میں قرآن و احادیث کے حوالہ جات بھی دیئے۔ سینٹر فیصل واوڈا نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے استدعا کی کہ توہین عدالت میں جاری کردہ شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔

 

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میری پریس کانفرنس سے اگر عدلیہ کا وقار مجروح ہوا ہو تو غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔ خود کو عدالت کے رحم پر چھوڑتا ہوں۔ سینیٹر فیصل واوڈا کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 28 جون کو ہوگی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button