پاکستانی خبریں

اراکین پارلیمنٹ کی اکثریت کے پاس سمگل شدہ گاڑیاں ہیں،سینیٹر فیصل واوڈا

خلیج اردو
اسلام آباد: بیشتر ارکان پارلیمنٹ کے پاس سمگلڈ گاڑیاں ہیں، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں سینیٹر فیصل واوڈا بڑا اسکینڈل سامنے لے آئے، کہا گزشتہ تاریخوں میں نوٹیفکیشن کیا جارہا ہے جو کہ جرم ہے۔

 

فیصل واوڈا نے کہا کہ ایفگ آئی ایف سی کی جانب سے ایک پالیسی دی گئی اور بعد میں اس میں تبدیلی کرکے سرمایہ کاری کو نقصان پہنچایا گیا، ۔مجھے یہ پتہ ہے کہ کون کون اس میں ملوث ہے ایک سیکنڈ نہیں لگے گا نام لینے میں، نوٹیفکیشن 12 فروری کا نکالا گیا مگر ابھی جاری کیا گیا، وزیر خزانہ، وزیر صنعت، متعلقہ سیکرٹریز اور چیئرمین ایف بی آر کو بلا کر پوچھیں

 

دوران اجلاس کمیٹی نے الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کی مخالفت کردی۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پوری دنیا میں الیکٹرک گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، ٹیکس اور پالیسیوں میں تبدیلی کی وجہ سے کوئی اس ملک میں انڈسٹری نہیں لگاتا،  کمیٹی نے معاملے کو موخر کردیا۔

 

اجلاس میں انکشاف ہوا کہ سینیٹر فیصل واوڈا بھی امپورٹڈسمگلڈ سگریٹ پیتے ہیں۔ جس پر فیصل واوڈا نے بتایا کہ مجھے تو نوکر لا کر دیتا ہے اور میں پی لیتا ہوں۔ مجھے اس سے کیا سروکار کہ اس پر سٹمپ لگی ہے یا نہیں ہے۔

 

سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے سوال اٹھایا کہ سگریٹ پر ایف ای ڈی بڑھانے سے کیا سگریٹ کی کھپت کم ہوئی ہے؟ جس پر چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ رسمی شعبے کی پیداوار میں 40 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ عوام نے سگریٹ پینا نہیں چھوڑا۔اگر کسی دکان پر سمگل شدہ سگریٹ ملے تو ایسی دکان کو سیل کر دیا جائے گا۔

 

فاروق ایچ نائیک نے کہا تمام اشیاء کی قیمت نمایاں لکھا ہونے کو یقینی بنائیں چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا اتنے ٹیکس لگانے کے بعد تو مہنگائی میں اضافہ ہوگا، وزارت خزانہ نے 12 فیصد مہنگائی کا تخمینہ لگایا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ مہنگائی 12 فیصد رہی گی کا تو علم نہیں، ایف بی آر محصولات میں اضافہ ہوگا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button