خلیج اردو: پاکستان کی قومی ایئرلائنز پی آئی اے کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر مسافروں کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔
قومی ایئرلائنز نے عیدالفطر کے موقع پر عوام کیلئے ٹِکٹ سستے کرنے کا اعلان کردیا۔ قومی ایئرلائنز نے اندرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں 10 فیصد تک رعایت کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافر 22 اور 23 اپریل سے اس رعایتی اسکیم سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ پی آئی اے کی جانب سے کرایوں میں کمی کا اعلان عیدالفطر کے 2 دن کے لیے کیا گیا ہے۔