پاکستانی خبریں

ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سرکاری نوکری کرنے پر صرف ایک محکمے سے پنشن ملے گی

خلیج اردو
اسلام آباد:پنشن اسکیم میں مجوزہ ترامیم کی تفصیلات سامنے آ گئیں ،اب ریٹائرمنٹ کے بعددوبارہ نوکری کرنے پر صرف ایک محکمے سے ہی پنشن ملے گی ،پنشنر کی وفات کے دس سال بعد تک اس کی فیملی کو پنشن مل سکے گی۔

 

بجٹ 2024 کے تحت ریٹائرمنٹ اور پنشن اسکیم میں تبدیلیاں،،
مجوزہ ترامیم کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سرکاری نوکری کرنے پر صرف ایک محکمے سے پنشن ملے گی۔

 

سرکاری ملازم میاں بیوی کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایک کے فوت ہونے پر دونوں کی پنشن ملے گی، پنشنر کی وفات کے 10 سال بعد تک فیملی کو پنشن ملے گی۔

 

تفصیلات کے مطابق پنشنرز کے بچے جسمانی یا ذہنی معذور ہونے کی صورت میں عمر بھر پنشن حاصل کریں گے ، حکومت نے یہ تبدیلیاں وفاق پر پنشن کے بڑھتے بوجھ سے بچنے کے لیے کی ہیں، پنشن کا بڑھتا بوجھ حکومت کے خساروں میں اضافہ کرنے کا باعث بنا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button