پاکستانی خبریںسپورٹس

شہباز شریف ایک اچھے انسان ہیں، شعیب اختر کا پی ٹی وی جوائن کرنے کے ساتھ بیان

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے ایک بار پھر پی ٹی وی جوائن کر لیا ہے۔ وہ پی ٹی وی اسپورٹس پر اپنا تجزیہ پیش کریں گے۔

 

شعیب اختر پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر پہنچے جہاں وزیر اطلاعات عطا تارڑاور ایم ڈی پی ٹی وی مبشر توقیر نے ان کا استقبال کیا ۔ ملاقات کے دوران پی ٹی وی سپورٹس کو مزید بہتر بنانے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے تیاریوں سے متعلق گفتگو ہوئی۔

 

اس موقع پر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اچھے انسان ہیں، ان کی لیڈرشپ میں ملک ترقی کررہا ہے۔ میں ان کا بے حد مشکور ہوں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button