پاکستانی خبریں

رواں سال مکہ مکرمہ میں حجاج کو 1.3 ملین سے زیادہ طبی خدمات فراہم کی گئیں،جس کے باعث حجاج شدید گرمی کے اثرات سے محفوظ رہے،

خلیج اردو:رواں سال مکہ مکرمہ میں حجاج کو 1.3 ملین سے زیادہ طبی خدمات فراہم کی گئیں،جس کے باعث حجاج شدید گرمی کے اثرات سے محفوظ رہے،

 

وزیر صحت جناب فہد الجلاجیل نےکہا ہے کہ یہ کامیابی صحت کے نظام اور حج سیکیورٹی فورسز کی مربوط کوششوں سے ممکن ہوئی، دوران حج 4 لاکھ 65 ہزارحجاج کوخصوصی علاج کی خدمات بھی فراہم کیں گئیں۔

 

ایک انٹرویومیں سعودی وزیر صحت نے کہا زیادہ درجہ حرارت کے باوجودوزارت کی کاوشوں سے زائرین کی صحت کی مجموعی حالت بہتررہی،دوران حج گرمی کے دباؤکوکم کرنے کیلئے پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

 

انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ،13سوایک اموات بھی ہوئیں تاہم ان میں سے 83% حج کرنے کے لیے غیر مجاز تھے اور بغیر مناسب پناہ گاہ یا آرام کے، براہ راست سورج کی روشنی میں طویل فاصلہ طے کر رہے تھے، مرنے والوں میں کئی بزرگ اور دائمی طور پر بیمار افراد بھی شامل ہیں۔

 

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ان اموات سےمتعلق تمام رپورٹس مرتب کر لی گئی ہیں، اوران کے اہل خانہ کو مطلع کیا گیا ہے،شناخت مکمل ہو گئی، ذاتی معلومات یا شناختی دستاویزات کی ابتدائی کمی کے باوجود، شناخت، تدفین، اور موت کے سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کے لیے مناسب طریقہ کار اپنایا گیا۔

 

انہوں نے کہا کہ حجاج کوفراہم کی جانی والی صحت خدمات میں اوپن ہارٹ سرجریز، کارڈیک کیتھیٹرائزیشن، ڈائیلاسز، اور ایمرجنسی کیئر شامل ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button