خلیج اردو
دبئی: ایک عرب خاتون نے اپنے رومیٹ پر حملہ کرکے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس سے متائثرہ خاتون کی مستقل معزوری ہوئی ہے۔ دونوں کے درمیان مالی تنازع تھا۔ زبان تکرار کے بعد جھگڑا ہوا اور ملزمہ مارپیٹ اور تشدد پر اتر آئی۔ متاثرہ خاتون نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ وہ اس حملے سے حیران رہ گئی تھی جس کے نتیجے میں متعدد زخمی ہوئے۔
فورانزک ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص کے چہرے پر کئی زخم آئے جن میں ناک کے پردے کی خرابی اور ٹیڑھا پن بھی شامل ہے جو کہ مستقل معذوری کا تخمینہ 10 فیصد ہے۔ واقعے کے نتیجے میں متاثرہ خاتون 20 دن سے زیادہ عرصے تک اپنا کام کاج کرنے سے قاصر رہی۔
ملزمہ نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ ان کے درمیان مالی تنازعہ کے بعد متاثرہ پر حملہ کیا اور یہ کہ وہ متاثرہ کو مستقل معذوری کا باعث نہیں بننا چاہتی تھی۔اسے سزا پوری کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔
Source: Khaleej Times