
خلیج اردو 13 نومبر 2021
دبئی:دبئی ائیر شو کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ عام عوام اسکائی ویوگرینڈ اسٹینڈ سے روزانہ فلائنگ ڈسپلےمفت دیکھ سکتے ہیں تاہم اسٹینڈ میں سیٹوں کی تعداد محدود ہونے کے باعث عوام کو جلد از جلد اپنے نام رجسٹرڈ کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ائیر شو کا 17 واں ایڈیشن 14 سے 18 نومبر تک دبئی ایئر شو سائیٹ پر منعقد ہوگا جس کو متحدہ عرب امارات کی تاریخ کا سب سے بڑا ایئیر شو قرار دیا جارہا ہے۔
اسکائی ویو گرینڈ اسٹینڈ دوپہر ایک بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک کھلا رہے گا تاہم لوگوں کی اسکائی ویو ایریا سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
لوگوں کو اسکائی ویو گرینڈ اسٹینڈ تک لانے کیلئے مفت شٹل بسیں چلائی جائیں گی۔
SOURCE: KHALEEJTIMES







